October 14, 2026 at 12:34 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسلمانوں کے بنیادی عقائد

اُمّ الکتاب اور لوحِ محفوظ کی حقیقت

سوال

سوال۱:۔ اُم الکتاب اور لوحِ محفوظ دو الگ الگ کتابیں ہیں یا ایک ہی کتاب کے دو نام ہیں؟ اگر الگ الگ ہیں تو دونوں میں فرق کیا ہے؟ یہ کس زبان میں لکھی گئیں اور کاتب کون تھا؟

جواب

جواب:۔ اُمّ الکتاب، لوحِ محفوظ ہی کو کہا جاتا ہے، زبان اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے، اور کاتب باذنِ اِلٰہی قلم تھا۔(۱)

  1. (۱) وتوضیحہٗ ان وقت الکتابۃ لم تکن الأشیاء معھودۃ فکتب فی اللوح المحفوظ علی وجہ الوصف أنہ سیکون ۔۔۔ وقال الْإمام الأعظم فی کتابہ الوصیۃ: نقرّ بأنّ اللہ تعالٰی أمر القلم بأن یکتب۔ (شرح فقہ الأکبر ص:۴۹، مطبوعہ دہلی)۔
اُمّ الکتاب اور لوحِ محفوظ کی حقیقت - شہید اسلام