October 14, 2026 at 12:34 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسلمانوں کے بنیادی عقائد

گونگے کا اظہارِ اسلام

سوال

سوال:۔ ہمارے ہاں ایک گونگا ہے، جس کے ماں باپ مرچکے ہیں اور وہ پیدائش سے اب تک ہندو رہا ہے، اور اب وہ مسلمان ہونا چاہتا ہے، اس کی عمر ۲۸ سال ہے، جبکہ وہ ان پڑھ ہے، مسئلہ یہ ہے کہ اس کو کلمہ کس طرح پڑھایا جائے، جبکہ وہ سن بھی نہیں سکتا؟ ایک مولوی صاحب فرماتے ہیں کلمہ طیبہ لکھ کر پانی میں گھول کر پلادیا جائے، مسلمان ہوجائے گا!

جواب

جواب:۔ کلمہ گھول کر پلانے سے تو مسلمان نہیں ہوگا، البتہ اگر وہ اشارے سے توحید و رسالت کا اقرار کرے تو مسلمان ہوجائے گا۔(۱)

  1. (۱) واعلم ان اشارۃ الأخرس تعتبر کالبیان فی وصیۃ واقرار ۔۔۔ الخ۔ (شرح المجلۃ ص:۴۹، مطبوعہ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ)۔ وأیضًا الْإجماع منعقد علٰی إیمان من صدق بقلبہ وقصد الْإقرار باللسان ومنعہ منہ مانع من خرس ونحوہ۔ (شرح عقائد ص:۱۲۳ طبع خیر کثیر)۔
گونگے کا اظہارِ اسلام - شہید اسلام