October 14, 2026 at 2:42 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسلمانوں کے بنیادی عقائد

کیا توسل کے بغیر دُعا نہ مانگی جائے؟

سوال

سوال:۔ اگر کسی بزرگ کے توسل سے کوئی شخص دُعا نہ مانگے تو کیا اس میں کوئی حرج ہے؟ براہِ راست خود اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے۔ قرآن شریف کی کسی آیت سے ثابت ہے یا نہیں؟ کئی علمائے کرام اس کو جائز نہیں سمجھتے، آپ کے کراچی شہر میں ایک ڈاکٹر صاحب بنام کیپٹن مسعودالدین عثمانی نے تو شرک تک پہنچایا ہے۔

جواب

جواب:۔ بغیر توسل کے بھی دُعا صحیح ہے، اس میں بھی کوئی حرج نہیں، لیکن توسل بھی صحیح ہے،(۱) ڈاکٹر عثمانی کی باتیں قابلِ اعتبار نہیں۔

  1. (۱) ومن أدب الدعاء: تقدیم الثناء علی اللہ، والتوسل بنبی اللہ لیستجاب۔ (حجۃ اللہ البالغہ ج:۲ ص:۶، مطبوعہ مصر)۔
کیا توسل کے بغیر دُعا نہ مانگی جائے؟ - شہید اسلام