October 15, 2026 at 3:11 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تقدیر

کیا اللہ تعالیٰ کی قدرت میں موت کے سوا کچھ نہیں ہے؟

سوال

سوال:۔ ایک صاحب تقدیر پر کوئی یقین نہیں رکھتے، کہتے ہیں کہ: قدرت نے موت کے سوا اپنے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں رکھا۔

جواب

جواب:۔ کائنات کی ہر چیز اللہ تعالیٰ کے قبضۂ قدرت میں ہے، مذکورہ بالا خیال تو قرآنِ کریم کے صریح ارشاد کے خلاف ہے،(۱) ان صاحب کو اپنے خیالات سے توبہ کرنی چاہئے اور کسی عالمِ حقانی کی صحبت اختیار کرنی چاہئے۔

  1. (۱) ﵟ تَبَٰرَكَ ٱلَّذِي بِيَدِهِ ٱلۡمُلۡكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٌ ١ ﵞ أی ھو المتصرف فی جمیع المخلوقات بما یشاء، لَا معقّب لحکمہ، ولَا یُسأل عما یَفعل، لقھرہ وحکمتہ وعدلہ، ولھٰذا قال تعالٰی: ﵟ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرُۢ ﵞ۔ (تفسیر ابن کثیر ج:۶ ص:۲۶۷)۔
کیا اللہ تعالیٰ کی قدرت میں موت کے سوا کچھ نہیں ہے؟ - شہید اسلام