October 14, 2026 at 12:34 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

انبیائے کرام علیہم السلام

حضرت آدم علیہ السلام کو فرشتوں کا سجدہ کرنا

سوال

سوال:۔ حضرت آدم علیہ السلام کو فرشتوں نے کون سا سجدہ کیا تھا؟

جواب

جواب:۔ اس میں دو قول ہیں: ایک یہ کہ یہ سجدہ آدم علیہ السلام کو بطورِ تعظیم تھا۔

دوم:۔ یہ کہ سجدہ اللہ تعالیٰ کو تھا اور آدم علیہ السلام کی حیثیت ان کے لئے ایسی تھی جیسی ہمارے لئے قبلہ شریف کی۔(۱)

  1. (۱) ﵟ وَإِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلَٰٓئِكَةِ ٱسۡجُدُواْ ﵞ ۔۔۔ الخ‘‘ فکانت الطاعۃ ﷲ والسجدۃ لآدم ۔۔۔ وقال بعضھم: بل کانت السجدۃ ﷲ وآدم قبلۃ فیھا۔ (تفسیر ابن کثیر ج:۱ ص:۳۱۲، طبع رشیدیہ)۔
حضرت آدم علیہ السلام کو فرشتوں کا سجدہ کرنا - شہید اسلام