انبیائے کرام علیہم السلام
’’علی احمد‘‘ یا ’’محمد علی‘‘ نام لکھتے وقت اُوپر ’’ ؐ‘‘ لکھنا
سوال
سوال:۔ اکثر لوگوں کو میں نے اپنا نام اس طرح لکھتے ہوئے دیکھا ہے: ’’محمد ؐ علی ‘‘،’’علی احمدؐ ‘‘ کیا اس طرح سے اپنے نام کے ساتھ ’’ ؐ‘‘ لکھنا صحیح ہے؟
جواب
جواب:۔ لفظ ’’محمد‘‘ یا ’’احمد‘‘ جب کسی کے نام کا جزو ہو تو اس پر ’’ ؐ‘‘ کی علامت نہیں لکھی جاتی۔(۱)
- (۱) قال أبو حنیفۃ: لَا یصلی علٰی غیر الأنبیاء والملائکۃ۔ (خلاصۃ الفتاویٰ ج:۴ ص:۳۹۰)۔

