October 15, 2026 at 1:59 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معراج

معراج میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حاضری کتنی بار ہوئی؟

سوال

حضور صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات (شبِ معراج) اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کتنی بار حاضر ہوئے؟

جواب

جواب:۔ پہلی بار کی حاضری تو تھی ہی، نو۹ بار حاضری نمازوں کی تخفیف کے سلسلے میں ہوئی، ہر بار کی حاضری پر پانچ نمازیں کم ہوتی رہیں، اس طرح دس بار حاضری ہوئی۔(۱)

  1. (۱) وفیھا وفی لیلۃ المعراج ۔۔۔ فراجع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ربہ عزّ وجلّ تسع مرات یسألہ التخفیف، وکان یخفف عنہ کل مرۃ خمسۃ صلوات حتّٰی بقٰی منھا خمس ۔۔۔ الخ۔ (بذل القوۃ ص:۳۶)۔
معراج میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حاضری کتنی بار ہوئی؟ - شہید اسلام