October 15, 2026 at 2:00 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معراج

حضور صلی اللہ علیہ وسلم معراج سے واپس کس چیز پر آئے تھے؟

سوال

ہم دوستوں میں ایک بحث ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم معراج پر جاتی دفعہ تو براق پر گئے، مگر واپسی میں براق پر آئے تھے یا براہِ راست آگئے تھے؟

جواب

جواب:۔ اس کی کوئی تصریح تو نظر سے نہیں گزری، بظاہر جس ذریعے سے آسمان پر تشریف بَری ہوئی، اسی ذریعے سے آسمان سے واپس تشریف آوری بھی ہوئی ہوگی۔(۱)

  1. (۱) المعراج ۔۔۔ وھو بمنزلۃ السلّم لٰـکن لَا یعلم کیف ھو، وحکمہ کحکم غیرہ من المغیّبات، نؤمن بہ ولَا نشتغل بکیفیتہ۔ (شرح العقیدۃ الطحاویۃ ص:۲۴۵)۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم معراج سے واپس کس چیز پر آئے تھے؟ - شہید اسلام