October 15, 2026 at 2:00 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حضور نبی اکرم ﷺ کی خواب میں زیارت

خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ضروری نہیں

سوال

میں حضور علیہ السلام کا خواب میں دیدار کرنا چاہتا ہوں، طریقہ یا وظیفہ کیا ہوگا؟

جواب

جواب:۔ خواب میں دیدار بہت ہی محمود ہے، لیکن اگر کسی کو عمر بھر نہ ہو، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اَحکام پر پورا پورا عمل کرتا ہو، اِن شاء اللہ معنوی تعلق اس کو حاصل ہے، اور یہی مقصودِ اعظم ہے، اور اس کا طریقہ اتباعِ سنت اور کثرت سے دُرود شریف پڑھنا ہے۔

خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ضروری نہیں - شہید اسلام