October 15, 2026 at 1:59 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

عشرہ مبشرہ کس کو کہتے ہیں؟

سوال

ایک حافظ صاحب کہتے تھے کہ بی بی فاطمہؓ کا ذِکر عشرہ مبشرہ میں ہے۔ عشرہ مبشرہ کس کو کہتے ہیں؟

جواب

جواب:۔ عشرہ مبشرہ ان دس صحابہ کو کہتے ہیں جن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی وقت میں جنت کی بشارت دی، ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں: ۱:ابوبکر۔ ۲: عمر۔۳:عثمان۔ ۴:علی۔ ۵:طلحہ۔ ۶:زبیر۔ ۷: عبدالرحمن بن عوف۔ ۸:سعد بن وقاص۔ ۹:ابوعبیدہ بن جراح۔ ۱۰:سعید بن زید، رضی اللہ عنہم۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل بے شمار ہیں، وہ خواتینِ جنت کی سردار ہوں گی، مگر ’’عشرہ مبشرہ‘‘ ایک خاص اصطلاح ہے، ان میں حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا شامل نہیں، اسی طرح دیگر بہت سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ وحی ترجمان سے جنت کی بشارتیں ملیں مگر ’’عشرہ مبشرہ‘‘ میں ان کو شمار نہیں کیا جاتا۔(۱)

  1. (۱) عن سعید أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: عشرۃ فی الجنۃ أبوبکر فی الجنۃ، وعمر فی الجنۃ، وعثمان وعلی وزبیر وطلحۃ وعبدالرحمٰن وأبوعبیدۃ وسعد بن أبی وقاص وسعید بن زید، وقد ورد ان فاطمۃ سیّدۃ نساء أھل الجنۃ۔ (شرح فقہ اکبر ص:۱۴۵، ابوداؤد ج:۱ ص:۲۸۳، کتاب السنۃ، شرح عقیدۃ الطحاویۃ ص:۵۴۹)۔
عشرہ مبشرہ کس کو کہتے ہیں؟ - شہید اسلام