October 15, 2026 at 2:00 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی تاریخ ولادت و وفات

سوال

امیرالمؤمنین سیّدنا حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تاریخِ ولادت اور تاریخِ وفات کون سی ہے؟

جواب

جواب:۔ ولادت کی تاریخ معلوم نہیں، وفات شب سہ شنبہ ۲۲؍جمادی الاخریٰ ۱۳ھ مطابق ۲۳؍اگست ۶۳۴ء بہ عمر ۶۳ سال ہوئی۔(۱) اس سے معلوم ہوا کہ ہجرت سے پچاس سال پہلے ولادت ہوئی۔

  1. (۱) کانت وفاۃ الصدیق رضی اللہ عنہ فی یوم الْإثنین ۔۔۔ وذٰلک لثمان بقین من جمادی الآخرۃ سنۃ ثلاث عشرۃ ۔۔۔ وکان عمرہ یوم توفّٰی ثلاث وستین سنۃً۔ (البدایۃ والنہایۃ ج:۷ ص:۱۸، طبع بیروت)۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی تاریخ ولادت و وفات - شہید اسلام