October 15, 2026 at 2:00 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ولادت و شہادت

سوال

امیرالمؤمنین سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تاریخِ ولادت اور تاریخِ شہادت کون سی ہے؟

جواب

جواب:۔ ولادت ہجرت سے چالیس سال قبل ہوئی۔ ۲۶؍ذی الحجہ ۲۳ھ بروز چہارشنبہ مطابق ۳۱؍اکتوبر ۶۴۴ء کو نمازِ فجر میں ابولؤلؤ مجوسی کے خنجر سے زخمی ہوئے، تین راتیں زخمی حالت پر زندہ رہے، ۲۹؍ذی الحجہ (۳؍نومبر) کو وصال ہوا۔ یکم محرّم ۲۴ھ کو روضۂ اطہر میں آسودۂ خاک ہوئے،(۱) حضرت صہیبؓ نے نماز جنازہ پڑھائی۔

  1. (۱) فاتفق لہ ان ضربہ أبو لؤلؤ فیروز المجوسی ۔۔۔ وھو قائم یصلّی فی المحراب صلاۃ الصبح من یوم الأربعاء، لأربع بقین من ذی الحجۃ من ھٰذہ السنۃ بخنجر ۔۔۔ ومات رضی اللہ عنہ بعد ثلاث ودفن فی یوم الأحد مستھل المحرّم من سنۃ أربع وعشرین بالحُجرۃ النبویۃ۔ (البدایۃ والنہایۃ ج:۷ ص:۱۳۷، ۱۳۸، طبع دار الفکر، بیروت)۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ولادت و شہادت - شہید اسلام