October 15, 2026 at 1:59 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے خلاف بہتان تراشیاں

سوال

میں نے آج سے کچھ عرصہ پہلے جمعہ کے وعظ کے دوران ایک واقعہ اِمام صاحب سے سنا تھا۔ وہ یہ ہے کہ: ’’حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو قبر میں عذاب ہوا، (معاذ اللہ!) جس سے ان کی پنڈلی کے ٹوٹنے کی آواز باہر تک لوگوں نے سنی، اس عذاب کی وجہ یہ تھی کہ ان پر ایک دفعہ پیشاب کا ایک چھینٹا پڑ گیا تھا۔‘‘ جنابِ عالی! اس وقت تو مجھے اتنا شعور نہیں تھا، لیکن آج میں اس واقعے پر غور کرتا ہوں تو میرا دِل نہیں مانتا کہ یہ واقعہ سچ ہوگا، لیکن پھر یہ بھی سوچتا ہوں کہ یہ واقعہ ایک عالمِ دِین کی زبانی سنا ہے۔ عجیب کشمکش کا شکار ہوں، اُمید ہے آپ میری اس کشمکش کو دُور فرمادیں گے، میرے خیال میں یہ واقعہ صریحاً غلط ہے۔

جواب

جواب:۔ مجھے حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایسے کسی واقعے کا علم نہیں، پہلی بار آپ کی تحریر میں پڑھا، میں اس کو صریحاً غلط اور بہتانِ عظیم سمجھتا ہوں۔ ان واعظ صاحب سے حوالہ دریافت کیجئے۔

حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے خلاف بہتان تراشیاں - شہید اسلام