October 15, 2026 at 2:00 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا کشف

سوال

بہت سے عالموں سے سنا ہے کہ خلیفۂ دوم حضرت عمر فاروق ؓجمعہ کا خطبہ دے رہے تھے اور ملکِ شام میں ان کی فوج کافروں سے لڑ رہی تھی، حضرت عمر فاروق ؓنے خطبہ پڑھتے پڑھتے فوج کے جرنیل ساریہؓ کو فرمایا کہ: ’’اے ساریہ! پہاڑ کو سنبھالو‘‘ چنانچہ ساریہؓ نے عمر فاروق ؓکی آواز سنی، اور پہاڑ کو سنبھالا، اس طرح ان کو فتح نصیب ہوئی۔ کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

جواب:۔ یہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا کشف اور کرامت تھی، یہ واقعہ حدیث کی کتابوں میں موجود ہے۔(۱)

  1. (۱) ۔۔۔ فوقع فی خاطر عمر وھو یخطب یوم الجمعۃ أن الجیش المذکور لَاقی العدو وھم فی بطن واد وقد ھموا بالھزیمۃ وبالقرب منھم جبل، فقال فی أثناء خطبتہ: یا ساریۃ! الجبل، الجبل، ورفع صوتہ فألقاہ اللہ فی سمع ساریۃ فانحاز بالناس إلی الجبل، وقاتلوا العدو من جانب واحد ففتح اللہ علیھم۔ (الْإصابۃ ج:۲ ص:۳ ، طبع دار صادر، مصر، نیز دیکھئے: حیاۃ الصحابۃ ج:۳ ص:۵۶۸، طبع دار المعرفۃ، بیروت، البدایۃ والنھایۃ ج:۷ ص:۱۳۱، طبع دار الفکر، بیروت)۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا کشف - شہید اسلام