صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی تاریخ شہادت و عمر شریف
سوال
امیرالمؤمنین سیّدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی تاریخِ ولادت اور تاریخِ شہادت کون سی ہے؟
جواب
جواب:۔ تاریخِ شہادت میں متعدّد اقوال ہیں، مشہور قول ۱۸؍ذی الحجہ ۳۵ھ (۱۷؍جون ۶۵۶ء) بروز جمعہ کا ہے، عمر مبارک مشہور قول کے مطابق ۸۲ سال تھی۔(۱)
- (۱) انہ قتل یوم الجمعۃ لثمانی عشرۃ خلت من ذی الحجۃ سنۃ خمس وثلاثین علی الصحیح المشھور ۔۔۔ توفی عن ثنتین وثمانین سنۃ واشھر۔ (البدایۃ والنہایۃ ج:۷ ص:۱۹۰)۔

