October 15, 2026 at 2:00 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا نکاح حضرت اُمِّ کلثوم رضی اللہ عنہا سے آسمانی وحی سے ہوا

سوال

کیا حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیّدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو فرمایا تھا کہ سیّدہ اُمِّ کلثوم رضی اللہ عنہا کا نکاح اللہ تعالیٰ نے آپ سے کردیا؟

جواب

جواب:۔ طبرانی کی روایت ہے کہ: ’’میں نے عثمانؓ سے اُمِّ کلثومؓ کا نکاح نہیں کیا مگر آسمانی وحی کے ساتھ(۱)۔‘‘ اور ابنِ ماجہ کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمانؓ سے فرمایا کہ: ’’یہ جبریلؑ بتارہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اُمِّ کلثوم کے ساتھ تیرا عقد کردیا ہے، رُقیہ کے مہر جتنے مہر کے ساتھ۔‘‘(۲) (مجمع الزوائد ج:۹ ص:۶۱ میں اس مضمون کی متعدّد روایتیں ہیں، اور طبرانی کی مذکورہ بالا روایت کو حسن کہا ہے)۔

  1. (۱) عن أُمّ عیاش قالت: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: ما زوّجت عثمان أُمّ کلثوم إلّا بوحی من السماء۔ (رواہ الطبرانی فی الکبیر والأوسط إسنادہ حسن، مجمع الزوائد ج:۹ ص:۶۱، باب تزویجہ، طبع دار الکتب العلمیۃ، بیروت)۔
  2. (۲) عن أبی ھریرۃ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم لقی عثمان عند باب المسجد فقال: یا عثمان! ھٰذا جبریل أخبرنی أن اللہ قد زوّجک أُمّ کلثوم بمثل صداق رقیّۃ علٰی مثل صحبتھا۔ (سنن ابن ماجۃ ص:۱۱، فضل عثمان رضی اللہ عنہ)۔
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا نکاح حضرت اُمِّ کلثوم رضی اللہ عنہا سے آسمانی وحی سے ہوا - شہید اسلام