صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام مبارک کے ساتھ ’’کرّم اللہ وجہہ‘‘ کیوں کہا جاتا ہے؟
سوال
مہربانی کرکے یہ بتائیں کہ ہر صحابیؓ کے نام کے ساتھ ’’رضی اللہ عنہ‘‘ بولا جاتا ہے، اور علی رضی اللہ عنہ کے نام کے ساتھ ’’کرّم اللہ وجہہ‘‘، تو اس کی کیا وجہ ہے؟
جواب
جواب:۔ خارجی لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام مبارک کے ساتھ بددُعا کے گندے الفاظ استعمال کرتے تھے، اس لئے اہلِ سنت نے ان کے مقابلے کے لئے یہ دُعائیہ الفاظ کہنے شروع کئے: ’’اللہ تعالیٰ آپ کا چہرہ روشن کرے۔‘‘(۱)
- (۱) سوال: حضرت علیؓ کے نام کے ساتھ ’’کرم اللہ وجہہ‘‘ کہنے کی کیا وجہ ہے؟ جواب: بعض علماء سے سنا ہے کہ خوارج نے آپؓ کے نام مبارک کے بعد ’’سوّد اللہ وجہہ‘‘ بڑھایا تھا، اس کے جواب کے لئے ’’کرم اللہ وجہہ‘‘ عادت ٹھہرالی گئی، اور ایک بزرگ سے یہ سنا تھا کہ چونکہ آپؓ عہد طفلی میں اِسلام لے آئے، آپ کا وجہ مبارک کبھی بت کے سامنے نہیں جھکا، اس لئے یہ کہا جاتا ہے۔ (امداد الفتاویٰ ج:۴ ص:۳۷۴)۔

