October 15, 2026 at 3:10 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی شادی

سوال

کیا حضرت بلالؓ کی شادی ان کے وصال سے چند روز قبل ہوئی اور وہ بھی غیبی اشارے پر؟ کیا حضرت بلالؓ کی عمر منجانب اللہ ۴۰ سال سے بڑھائی گئی تھی؟

جواب

جواب:۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے یمن میں شادی کی تھی،(۱) یہ معلوم نہیں کہ وفات سے کتنا عرصہ پہلے کی تھی، نہ غیبی اشارے کا علم ہے۔ اور چالیس سال عمر بڑھائے جانے کی بات غلط ہے، ان کی عمر ساٹھ برس سے کچھ زیادہ ہوئی ہے اور ۱۸ھ یا ۱۹ھ یا ۲۰ھ میں ان کا انتقال ہوا۔(۲)

  1. (۱) خطب بلال وأخوہ الٰی أھل بیت من الیمن ۔۔۔ أخبرنا قتادۃ أن بلالًا تزوّج امرأۃ عربیۃ من بنی زھرۃ۔ (طبقات ابن سعد ج:۳ ص:۲۳۷، ۲۳۸، بلال بن رباح)۔
  2. (۲) توفٰی بلال بدمشق ۔۔۔ وھو ابن بضع وستین سنۃ۔ (طبقات ابن سعد ج:۳ ص:۲۳۸ طبع بیروت)۔
حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی شادی - شہید اسلام