October 15, 2026 at 3:10 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

حضرت ابوسفیانؓ کا نام کس طرح لکھا جائے

سوال

کورس میں جو دِینیات پڑھائی جاتی ہے، اس کتاب میں کہیں بھی اگر صحابہؓ کے اس دور کا واقعہ آتا ہے جب وہ مشرف بہ اسلام نہیں تھے، تو وہاں پر لکھا رہتا ہے فلاں صحابیؓ (جب وہ ایمان نہیں لائے تھے)، لیکن جب کبھی بات ابوسفیان کی ہورہی ہو تو وہاں صرف ابوسفیان لکھا ہوتا ہے، ’’حضرت‘‘ اور ’’رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘‘ نہیں لکھا جاتا (جبکہ وہ مسلمان ہوگئے تھے) اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا یہ مصنّفین کی غلطی ہے یا کوئی اور وجہ ہے؟

جواب

جواب:۔ یہ غلطی ہے، ان کا اسمِ گرامی بھی ادب و تعظیم کے ساتھ لکھنا چاہئے،(۱) اسلام سے پہلے کی غلطیاں معاف ہیں۔(۲)

  1. (۱) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ’’أکرموا أصحابی فانھم خیارکم‘‘۔ (مشکوٰۃ ص:۵۵۴ باب مناقب الصحابۃ)۔
  2. (۲) ’’اِن الْإسلام یھدم ما کان قبلہٗ‘‘ (صحیح مسلم ج:۱ ص:۷۶، کتاب الْإیمان، طبع کتب خانہ رحیمیہ دیوبند)
حضرت ابوسفیانؓ کا نام کس طرح لکھا جائے - شہید اسلام