صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ
حضرت فاطمہؓ کی اولادِ گرامی کو ہی ’’سیّد‘‘ کیوں کہا جاتا ہے؟
سوال
’’سیّد‘‘ کی حقیقت کیا ہے؟ جبکہ حضرت رُقیہؓ، حضرت زینبؓ اور حضرت اُمِّ کلثومؓ کی اولاد ’’سیّد‘‘ نہیں کہلاتی۔ البتہ حضرت فاطمہؓ کی اولاد ’’سیّد‘‘ کہلاتی ہے۔ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے بھی پیدا ہوئے تھے، اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب
جواب:۔ ’’سیّد‘‘ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد کو کہا جاتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحب زادگانِ گرامی تو بچپن میں انتقال کرگئے تھے اور دیگر صاحب زادیوں کی نسل حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے سوا نہیں چلی۔(۱) اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ سے چلی، ان کی اولاد کو ’’سیّد‘‘ کہا جاتا ہے۔
- (۱) وقد ولدت لعلی حسنًا وحُسَیْنًا سیّدا شباب أھل الجنّۃ کما ثبت فی السُّنّۃ ومحسنًا فمات محسن صغیرًا ۔۔۔ ولم یکن لرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عقب إلّا من ابنتہ فاطمۃ فانتشر نسلہ الشریف منھا، فقط من جھۃ السبطین أعنی الحسنین۔ (شرح فقہ الأکبر ص:۱۳۳ طبع مجتبائی دہلی)۔

