October 15, 2026 at 3:10 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

آلِ رسول کا مصداق

سوال

حضرات حسنین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی اولاد کو آلِ رسول کہا جاتا ہے، حضرت بی بی فاطمہؓ کی وجہ سے، تو کیا وجہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دُوسری صاحبزادیوں کی اولاد کو آلِ رسول نہیں کہتے؟ حالانکہ حضرت عثمانؓ کی ازواج حضرت ام کلثوم اور حضرت رقیہ رضی اللہ عنہما سے بھی اولاد بہت پھیلی ہے؟

جواب

جواب:۔ یہ عزت حضرت فاطمہؓ کی خصوصیت تھی کہ ان کی اولاد آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہلائی، دُوسری صاحبزادیوں سے نسل چلی نہیں۔(۱)

  1. (۱) حوالۂ بالا۔
آلِ رسول کا مصداق - شہید اسلام