صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ
سیّدہ رُقیہ رضی اللہ عنہا کی تاریخِ ولادت و وفات
سوال
سیّدہ رُقیہ رضی اللہ عنہا کی تاریخِ ولادت اور تاریخِ وفات کونسی ہے؟
جواب
جواب:۔ ۱۲؍ رمضان ۲ھ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ بدر کے لئے نکلے تھے، حضرت رُقیہ اس وقت بیمار تھیں، ۱۷؍رمضان کو جنگِ بدر ہوئی، فتحِ بدر کی خوشخبری لے کر جس دن حضرت زید رضی اللہ عنہ مدینہ پہنچے، اس دن حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا کے دفن سے فارغ ہوچکے تھے۔ ان کی عمر ۲۱ سال ہوئی، اور تاریخِ وفات ۱۹؍رمضان ۲ھ ہے۔(۱)
- (۱) فیھا (أی السنۃ الثانیۃ من الھجرۃ) وفاۃ رُقیۃ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، زوجۃ عثمان بن عفان ۔۔۔ لأن وفاتھا کانت بعد فتح غزوۃ بدر بیومین، فاتفق ان توفیت رُقیۃ رضی اللہ عنہا یوم جاء زید بن حارثۃ رضی اللہ عنہ الٰی عثمان بن عفان بالمدینۃ بشیرًا بفتح المسلمین ۔۔۔ وکان عثمان رضی اللہ عنہ فی تلک الحال مشتغـلًا بدفن رقیۃ وکان ذٰلک الیوم یوم احد التاسع عشر من رمضان ۔۔۔ وکان عمر رقیۃ حین وفاتھا عشرون سنۃ أو احدیٰ وعشرون سنۃ۔ (بذل القوۃ ص:۱۱۳، ۱۱۴)۔

