October 15, 2026 at 3:10 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

کیا سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا کا شوہر مسلمان تھا؟

سوال

سیّدہ زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا جس سے نکاح ہوا تھا، کیا وہ مسلمان تھا؟

جواب

جواب:۔ حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا عقد حضرت ابوالعاص بن ربیع سے ہوا تھا، عقد کے وقت تو وہ مسلمان نہیں تھے (اس وقت غیرمسلموں سے عقد کی ممانعت نہیں آئی تھی)، جنگِ بدر کے بعد وہ مسلمان ہوکر مدینہ ہجرت کر آئے تھے۔(۱)

  1. (۱) ابو العاص القرشی العبشمی صھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علٰی ابنتہ زینب ۔۔۔ وقد ھاجر بعد وقعۃ بدر ثم أسلم بعد ذٰلک ۔۔۔ الخ۔ (اُسد الغابۃ ج:۴ ص:۲۶۵، ۲۶۶
کیا سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا کا شوہر مسلمان تھا؟ - شہید اسلام