صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ
حضرت عائشہؓ کی وفات کیسے ہوئی؟ اور کہاں مدفون ہوئیں؟
سوال
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بڑی مقدس ہستی ہیں، اُن کو قتل کیا گیا تھا، بتائیں کہ اُن کو کس نے قتل کیا؟ اُس کی سزا کیا ہونی چاہئے؟ اور اُن کی قبر مبارک کہاں واقع ہے؟
جواب
جواب:۔ ان کو قتل نہیں کیا گیا، جو قصہ ذکر کیا جاتا ہے، وہ غلط ہے۔ بقیع میں دفن ہیں۔(۱)
- (۱) عائشۃ بنت أبی بکر الصدیق ۔۔۔ وأمرتْ أن تُدفن بالبقیع لیـلًا فدفنت ۔۔۔ الخ۔ (اُسد الغابۃ ج:۵ ص: ۵۰۴، طبع دار النشر والتوزیع)۔

