October 15, 2026 at 3:10 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

حضرت عائشہؓ کی عمر پر اِعتراض کا جواب

سوال

اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی عمر بوقت نکاح چھ سال اور بوقتِ رُخصتی نو سال تھی، جبکہ اِمام بخاری رحمہ اللہ نے حدیث نقل کی ہے، اور آج تک ہم نے بھی یہی پڑھا اور سنا ہے، اور اکابرینِ اُمت کا بھی یہی فیصلہ ہے۔ لیکن ہمارے شہر سرگودھا کے ایک بزرگ جو کہ اس وقت دُنیا سے رُخصت ہوچکے ہیں، انہوں نے ایک کتاب ’’کشف الغمّۃ عن تاریخ أُمّ الاُمّۃ‘‘ دو جلدوں میں لکھی ہے، جس میں کہا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر بوقتِ نکاح ۲۸ سال تھی۔ دریافت طلب اَمر یہ ہے کہ پہلا قول صحیح ہے یا کہ دُوسرا؟

جواب

جواب:۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر جو صحیح بخاری میں لکھی ہے، حدیث، تفسیر اور تاریخ کی تمام کتابوں میں یہی عمر لکھی ہے، اور یہی صحیح ہے، اور اسی پر ہمارا اِیمان ہے۔ اگر کوئی شخص کسی مجہول آدمی کے کہنے سے اپنے ایمان کو برباد کرنا چاہتا ہے تو شوق سے کرلے، مرنے کے بعد پتا چل جائے گا۔۔۔!(۱)

  1. (۱) عن عائشۃ ۔۔۔ أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم تزوجھا وھی بنت ست سنین وادخلت علیہ وھی بنت تسع۔ (بخاری ج:۲ ص:۷۷۱، باب انکاح الرجل ولدہ الصغار، فتح الباری ج:۹ ص:۱۹۰ طبع دار نشر الکتب الْإسلامیۃ لَاھور)۔
حضرت عائشہؓ کی عمر پر اِعتراض کا جواب - شہید اسلام