October 15, 2026 at 3:10 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

رُخصتی کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر نو سال تھی

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دِین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شادی کے وقت عمر کیا تھی؟ کیا اس میں اختلاف ہے کہ آپ کی عمر ۹ سال سے زیادہ تقریباً ۱۲ سال تک تھی؟ کیا کسی حدیث سے اس قسم کا ثبوت ہے؟ اگر ہے تو اس حدیث کی کیا حیثیت ہے؟ نیز اس بارے میں علماء حضرات کا اجتماعی موقف کیا ہے؟

جواب

جواب:۔ رُخصتی کے وقت حضرت اُمّ المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی عمر نو سال کی تھی۔ اس کی تصریح مندرجہ ذیل کتب میں موجود ہے:

۱- صحیح بخاری: ج:۲ ص:۷۷۵۔ ۲-صحیح مسلم: ج:۱ ص:۴۵۶۔ ۳-ابوداؤد: ج:۱ ص:۲۸۹۔ ۴-ترمذی: ج:۱ ص:۱۳۲۔ ۵- نسائی: ج:۲ ص:۹۱۔ ۶-ابنِ ماجہ: ص:۱۳۵۔ ۷-دارمی: ج:۲ ص:۸۲۔ ۸-مسندِ احمد: ج:۶ ص:۴۲، ۱۱۸، ۲۱۱، ۲۸۰۔ ۹-طبقات ابنِ سعد: ج:۸ ص:۴۰، ۴۴، ۵۴۔ ۱۰-الاصابہ: ج:۴ ص:۳۵۹۔ ۱۱-الاستیعاب بر حاشیہ اصابہ: ج:۴ ص:۳۵۹۔

رُخصتی کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر نو سال تھی - شہید اسلام