October 15, 2026 at 3:10 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

صحابہؓ وصحابیاتؓ، ازواجِ مطہراتؓ اور صاحبزادیاںؓ

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کب اسلام لائے؟

سوال

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کب اسلام لائے؟ اور کس موقع پر ایمان لائے تھے؟ تفصیل سے تحریر کریں۔

جواب

جواب:۔ مشہور تو یہ ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ فتحِ مکہ کے دن اسلام لائے، لیکن ’’الاصابہ‘‘ (ج:۳ ص:۴۳۳) میں واقدی سے نقل کیا ہے کہ آپؓ صلحِ حدیبیہ کے بعد اسلام لائے تھے، لیکن اپنے اسلام کا اظہار فتحِ مکہ کے موقع پر کیا۔(۱)

  1. (۱) أسلم ھو وأبوہ وأُمّہ ھند بنت عتبۃ بن ربیعۃ ۔۔۔ یوم الفتح، وقد روی عن معاویۃ أنہ قال: أسلمت یوم عمرۃ القضاء ولٰـکنی کتمت إسلامی من أبی الٰی یوم الفتح۔ (البدایۃ والنہایۃ ج:۸ ص:۲۱، طبع دار الفکر، بیروت)۔
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کب اسلام لائے؟ - شہید اسلام