حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور یزید کے بارے میں مسلکِ اہل سنت
واقعۂ کربلا میں یزید کا کردار
سوال
واقعۂ کربلا میں یزید کے کردار کے بارے میں علماء کی رائے مختلف ہے، اس کی صحیح حیثیت واضح کریں کہ یزید لائقِ تعظیم ہے یا لائقِ ملامت؟
جواب
جواب:۔ یزید کا کردار واضح ہے، حضرت حسین رضی اللہ عنہ اس کے دور میں شہید ہوئے، بلکہ پورے کا پورا کنبہ شہید کیا گیا، اس کے بعد کسی مسلمان کا دِل کب یہ گوارا کرسکتا ہے کہ اس کو تعظیم کے الفاظ سے یاد کرے؟ اللہ تعالیٰ ہماری بھی بخشش فرمائے اور تمام گناہگار مسلمانوں کی بھی بخشش فرمائے۔

