October 14, 2026 at 2:03 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اِجتہاد وتقلید

دِین مکمل ہے تو فقہ کیوں تحریر ہوئی؟

سوال

سوال:۔ دِین مکمل ہوچکا ہے، فقہ یا اسی طرح کی دیگر کتابیں کیوں تحریر ہوئیں؟
سوال:۔ کیا قرآنِ پاک اور اَحادیث اتنی مشکل کتابیں ہیں کہ آسان کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی؟ اگر ایسی بات ہوتی تو لازمی یہ حدیث بھی آتی کہ قرآن و اَحادیث کو آسان کتابوں کی شکل دی جائے۔
سوال:۔ اگر آسان کرنا ضروری تھا تو پھر اختلاف کیوں ہوا (چار اَئمۂ دِین کے درمیان)؟ اس کا مطلب یہ ہوا فرقہ بندی وہاں سے ہی شروع ہوئی۔

جواب

جواب:۔ قرآن و حدیث کے مسائل کو الگ مدوّن کردیا گیا، تاکہ لوگوں کو مسائل معلوم کرنے میں آسانی ہو۔

جواب:۔ قرآن و حدیث سے جو مسائل نکلتے ہیں ان کو الگ لکھ دیا گیا۔

جواب:۔ فہم میں اختلاف ہوجاتا ہے، جیسے قانون دانوں میں قانون کی تشریح میں اختلاف ہے۔

دِین مکمل ہے تو فقہ کیوں تحریر ہوئی؟ - شہید اسلام