October 14, 2026 at 2:03 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سنت وبدعت

کچھ‌”اِصلاحِ‌مفاہیم”‌کے‌بارے‌میں

جواب

علوی مالکی نام کے ایک مکی عالم کی کتاب کا اردو ترجمہ ’’اِصلاحِ مفاہیم‘‘ آج کل زیرِ بحث ہے، بعض حضرات اس کتاب کو دیوبندی بریلوی نزاع کے خاتمہ میں ممد و معاون قرار دیتے ہیں، تو بعض دُوسرے اسے دیوبندی موقف کی تغلیط اور بریلوی مؤقف کی تائید اور تصدیق سمجھتے ہیں، صحیح صورتِ حال سے نقاب کشائی فرماکر ہماری راہ نمائی فرمائی جائے۔

جواب:۔

جی ہاں! مکہ مکرمہ کے ایک عالم شیخ محمد علوی مالکی کی کتاب ’’مَفَاهِيمُ يَجِبُ أَنْ تُصَحَّحَ‘‘ کافی دنوں سے معرکۃ الآراء بنی ہوئی ہے، پاکستان میں اس کا ترجمہ ’’اِصلاحِ مفاہیم‘‘ کے نام سے شائع کیا گیا، اور اب ہمارے حلقوں میں اس پر اچھا خاصا نزاع برپا ہے۔ ’’انوارِ مدینہ، لاہور‘‘، ’’الخیر، ملتان‘‘ اور ’’حق چار یار، چکوال‘‘ میں اس سلسلہ میں کافی مضامین شائع ہوچکے ہیں۔ کتاب کے ناشر جناب پروفیسر الحاج احمد عبدالرحمن زید لطفہ‘ نے اس سلسلہ میں اس ناکارہ کی رائے طلب فرمائی، راقم الحروف نے ان کے خط کے جواب میں اس کتاب پر مفصل تبصرہ کا ارادہ کیا، اور چند اوراق لکھے بھی، لیکن پھر خیال آیا کہ اس کے لئے طویل فرصت درکار ہوگی، اس لئے ایک مختصر سا خط ان کی خدمت میں لکھ دیا، چونکہ اس بارے میں استفسارات کا سلسلہ جاری رہتا ہے، چنانچہ حال ہی میں ایک صاحب کا خط آیا اور اس بارے میں اس ناکارہ سے مشورہ طلب کیا گیا، اس لئے مناسب معلوم ہوا کہ اس سلسلہ میں اپنی رائے کا اظہار کردیا جائے۔

لہٰذا ذیل میں پہلے وہ مختصر سا خط دیا جارہا ہے جو جناب پروفیسر احمد عبدالرحمن کے نام لکھا گیا تھا، اس کے بعد وہ مفصل خط پیشِ خدمت ہے، جو انہی کے نام لکھنے شروع کیا تھا، لیکن اسے اَدھورا چھوڑ کر مختصر خط لکھنے پر اکتفا کیا گیا، اور اس کی تکمیل بعد میں کی گئی اور آخر میں چند حضرات کے خطوط اور اس ناکارہ کی جانب سے ان کے جوابات درج کئے جارہے ہیں، وَاللّٰهُ الْمُوَفِّقُ لِكُلِّ خَيْرٍ وَسَعَادَةٍ!

کچھ‌”اِصلاحِ‌مفاہیم”‌کے‌بارے‌میں - شہید اسلام