سنت وبدعت
قولِفیصل
جواب
ہم دیوبندی، بریلوی تنازع بڑھانا نہیں چاہتے، لیکن جب کوئی مسئلہ درپیش آئے گا تو اس کو ہم اکابر علمائے دیوبند کی تحقیق کے مطابق حل کریں گے۔ ہم ان حضراتِ اکابر علمائے دیوبند کو، حضرات خاندان ولی اللّٰہی کے بعد مذہباً اہلِ سنت والجماعت کا ترجمان اور وارث تسلیم کرتے ہیں۔ اب آپ حضرات دو کشتیوں میں پاؤں نہ لٹکائیں، حق واضح ہے، ہم آپ حضرات کو اس وقت تک سابق دیوبندی قرار دیتے رہیں گے جب تک کہ آپ مولانا مکی مالکی موصوف کی کتاب ’’المفاہیم‘‘ اور ’’حول الْإحتفال بالمولد النبوی الشریف‘‘ سے صاف طور پر براء ت کا اعلان نہیں کرتے، َمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ!
خادمِ اہلِ سنت مظہر حسین غفرلہٗ
۲۶؍شعبان ۱۴۱۵ھ۔‘‘

