سنت وبدعت
۹:۔سُبْحَانَكھٰذَابُھْتَانٌعَظِیْمٌ!
جواب
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
میرے بعض مخلص احباب نے مجھے اطلاع دی ہے کہ علوی مالکی صاحب کی کتاب ’’اِصلاحِ مفاہیم‘‘ پر میرے تأثرات اور ’’بینات‘‘ میں اس کی اشاعت کے بعد کچھ ناعاقبت اندیش حضرات سیدھے سادے مسلمانوں اور میرے احباب میں یہ غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں کہ میں نے اپنی تحریر سے براء ت کا اعلان کردیا ہے، اور جناب علوی مالکی صاحب نے ’’چشمِ بد دور!‘‘ مجھے شاذلیہ سلسلہ میں خلافت دے دی ہے۔ سُبْحَانَك ھٰذَا بُھْتَانٌ عَظِیْمٌ! میں اپنے شیخ حضرت اقدس شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا مہاجرِ مدنی نور اللہ مرقدہٗ کے بعد کسی دُوسرے سے بیعت و اجازت تو کجا، اس نیت سے کسی دُوسرے کی طرف دیکھنا بھی گناہ سمجھتا ہوں! جو لوگ میری طرف یہ بات منسوب کرتے ہیں، میں ایسے حضرات کو اللہ سے ڈرنے اور عنداللہ مسئولیت کی یاد دہانی کراتے ہوئے عرض کروں گا کہ کل قیامت کے دن اگر اللہ تعالیٰ آپ سے اس بہتان و افتراء کے بارہ میں پوچھ لیں تو آپ کے پاس اس کا کیا جواب ہوگا۔۔۔؟
میں آج بھی علوی مالکی کو بریلوی عقیدہ کا حامل اور مبتدع سمجھتا ہوں، میں نے آج تک اس کی شکل نہیں دیکھی، اور نہ ہی دیکھنا چاہتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ سے بدعت و ہویٰ کے فتنے سے پناہ مانگتا ہوں، اور خاتمہ بالخیر کی دُعا کرتا ہوں۔
والسلام
محمد یوسف عفا اللہ عنہ
۲۰؍۸؍۱۴۱۹ھ

