October 14, 2026 at 2:02 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غلط عقائد رکھنے والے فرقے

حق پر قائم رہنے والی جماعت

سوال

سوال:۔ وہ کون سی جماعت ہے جو قیامت تک صرف اور صرف اللہ کے راستے میں جہاد کرے گی؟ آج کل کون اصل مجاہد ہے؟ اور ان میں شریک ہونے کا کیا راستہ ہے؟

جواب

جواب:۔ حدیث شریف کا مفہوم یہ ہے کہ میری اُمت میں ایک جماعت ہمیشہ حق پر قائم اور غالب منصور رہے گی، اور وہ اہلِ باطل سے برسرِ پیکار رہے گی۔ اس حدیث شریف کے مطابق الحمدللہ! ہمیشہ اہلِ حق کی جماعت اہلِ باطل کے مقابلے میں معرکہ آرا رہی ہے اور رہے گی۔(۱)

  1. (۱) وعن معاویۃ رضی اللہ عنہ قال: سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یقول: لَا یزال من أُمّتی أُمّۃٌ قائمۃٌ بأمر اللہ لَا یضرھم من خذلھم ولَا من خالفھم حتّٰی یأتی أمر اللہ وھم علٰی ذٰلک۔ متفق علیہ۔ (مشکوٰۃ ج:۲ ص:۵۸۳، باب ثواب ھٰذہ الاُمّۃ)۔
حق پر قائم رہنے والی جماعت - شہید اسلام