October 14, 2026 at 2:56 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غلط عقائد رکھنے والے فرقے

”حضرت‌علیہ‌السلام‌کا‌نسب”

جواب

’’حضرت سیّد محمد مہدی موعود علیہ السلام بن سیّد عبداللہ المخاطب سیّد خان بن سیّد عثمان بن سیّد خضر بن سیّد موسیٰ بن سیّد قاسم بن سیّد نجم الدین بن سیّد عبداللہ بن سیّد یوسف بن سیّد یحییٰ بن سیّد جلال الدین بن سیّد نعمت اللہ بن سیّد اِسماعیل بن اِمام موسیٰ کاظم بن اِمام جعفر صادق بن اِمام محمد باقر بن اِمام زین العابدین بن ابی عبداللہ الحسین شہیدِ کربلا بن امیر المؤمنین حضرت علی مرتضیٰ کرّم اللہ وجہہ۔‘‘ (چراغ دین نبوی ص:۱۸۸، ۱۸۹)

فائدہ:۔ یہاں سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حضراتِ شیعہ جس اِمامِ غائب کو اِمام مہدی کہتے ہیں وہ بھی صحیح نہیں، کیونکہ اوّل تو یہ ایک فرضی شخصیت ہے، جس کا نام لینا بھی شیعہ عقیدہ کے مطابق گناہ تصوّر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ان کے والد گرامی کا نام حسن عسکری ذِکر کیا جاتا ہے، جبکہ اِمام مہدی کے والد ماجد کا نام عبداللہ ہوگا، اور اس کا نسب بھی حضرت حسنؓ تک نہیں پہنچتا، میں اس بحث کو اپنی کتاب ’’شیعہ سنی اِختلافات اور صراطِ مستقیم‘‘ میں تفصیل سے لکھ چکا ہوں۔ اسی طرح قادیانی صاحبان جو مرزا غلام احمد قادیانی بن غلام مرتضیٰ کو مہدی مانتے ہیں، یہ بھی غلط ہے۔ کیونکہ اوّل تو مرزا قادیانی کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر نہیں تھا۔

”حضرت‌علیہ‌السلام‌کا‌نسب” - شہید اسلام