October 14, 2026 at 2:56 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غلط عقائد رکھنے والے فرقے

خروجِ‌دجال:

جواب

حضرت مہدیؓ، نصاریٰ کے خلاف مذکورہ جہاد میں مشغول ہوں گے اور ان کو شکست دیتے ہوئے قسطنطنیہ تک پہنچ جائیں گے، اتنے میں خبر آئے گی کہ دجال نکل آیا، حضرت مہدیؓ دس شہسواروں کو اس کی تحقیق کے لئے بھیجیں گے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ:

’’میں ان کے نام بھی جانتا ہوں، اورا ن کے باپوں کے نام بھی، اور ان کے گھوڑوں کے رنگ بھی، اور وہ اس وقت رُوئے زمین کے سب سے بہتر شہسوار ہوں گے۔‘‘(۹)

(مشکوٰۃ ص:۴۶۷)

کیا سیّد محمد جونپوری کے زمانے میں دجال کے نکلنے کی خبر آئی تھی؟ اور کیا سیّد موصوف نے قسطنطنیہ کے محاذ سے دس شہسواروں کو دَجال کی تحقیق کے لئے بھیجا تھا؟ اگر اس کا جواب نفی میں ہے تو اِنصاف فرمائیے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی کے مطابق مہدیٔ آخرالزماں کیسے ہوئے؟

  1. (۹) عن عبداللہ بن مسعود ۔۔۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إنّی لأعرف أسمائھم وأسماء آبائھم وألوان خیولھم، ھم خیر فوارس أو من خیر فوارس علٰی ظھر الأرض یومئذ۔ رواہ مسلم۔ (مشکٰوۃ ص:۴۶۷ باب الملاحم)۔
خروجِ‌دجال: - شہید اسلام