October 14, 2026 at 2:55 AM

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غلط عقائد رکھنے والے فرقے

حضرت‌عیسیٰ‌علیہ‌السلام‌کا‌نزول‌اور‌ان‌کا‌حضرت‌مہدیؓ‌کی‌اِقتدا‌میں‌نماز‌پڑھنا:

جواب

حضرت مہدیؓ خروجِ دجال کا سن کر اس کے مقابلے کے لئے ملکِ شام واپس آجائیں گے، دریں اثنا کہ وہ لڑائی کی تیاری کر رہے ہوں گے، نماز کا وقت ہوجائے گا، نماز کے لئے صفیں دُرست کی جارہی ہوں گی، اتنے میں حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے، اور اس نماز کی اِمامت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حکم سے حضرت مہدیؓ کرائیں گے، اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس نماز میں حضرت مہدیؓ کی اِقتدا کریں گے۔ (۱۰) (مشکوٰۃ ص:۴۶۶ تا ۴۸۰)

کیا سیّد محمد جونپوری کے زمانے میں عین نماز کے وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ہوا؟ اور کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ان کی اِقتدا میں نماز پڑھی؟ اگر اس کا جواب نفی میں ہے تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی کے مطابق مہدیٔ آخرالزماں کیسے ہوئے؟

  1. (۱۰) عن جابر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لَا تزال طائفۃ من اُمّتی یقاتلون علی الحق ظاھرین إلٰی یوم القیامۃ، قال: فینزل عیسَی ابن مریم فیقول أمیرھم: تعال صلّ لنا! فیقول: لَا! إن بعضکم علٰی بعض أمراء، تکرمۃ اللہ ھٰذہ الاُمّۃ۔ رواہ مسلم۔ (مشکٰوۃ ص:۴۸۰، باب نزول عیسٰی علیہ السلام)۔ عن أبی ھریرۃ قال ۔۔۔ فإذا جاؤا الشام خرج فبینا ھم یعدّون للقتال یسوون الصفوف إذا اقیمت الصلٰوۃ فینزل عیسَی بن مریم فأمّھم ۔۔۔إلخ۔ رواہ مسلم۔ (مشکٰوۃ :۴۶۶، باب الملاحم)۔
حضرت‌عیسیٰ‌علیہ‌السلام‌کا‌نزول‌اور‌ان‌کا‌حضرت‌مہدیؓ‌کی‌اِقتدا‌میں‌نماز‌پڑھنا: - شہید اسلام